لاہور: (دنیا نیوز) صدر مسلم لیگ ن نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف آج مری جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا آئندہ چند روز میں چین جانے کا بھی امکان ہے، مریم نواز شریف چینی حکام کی دعوت پر چائنہ جائیں گی۔
مریم نواز کو پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب کے طور پر وی وی آئی پی پروٹوکول دیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف چینی حکام سمیت اعلیٰ چائنیز عہدیداروں سے ملاقات بھی کریں گی۔