اسلام آباد: (دنیا نیوز) جسٹس منصور علی شاہ کی عدم موجودگی کے باعث 3 رکنی بنچ کے سامنے مقرر مقدمات دی لسٹ کر دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ آج سپریم کورٹ نہیں آئے، انہوں نے قریبی عزیز کی علالت کے باعث آج کی رخصت لی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کے سامنے مقرر مقدمات ڈی لسٹ کردیئے گئے۔
جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل بنچ کو کیس سننے تھے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل دو رکنی بنچ کو کیس منتقل کیے گئے، اس 2 رکنی بنچ کو کورٹ روم 6 میں کیس سننے تھے، کورٹ روم 6 میں 2 رکنی بنچ کچھ دیر بیٹھ کر واپس چلا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس بلایا تھا جس میں جسٹس منصور علی شاہ شریک نہیں ہوئے تھے۔