سرگودھا : (دنیانیوز) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کاکہنا ہے کہ یہ حکومت لندن پلان کے تحت چل رہی ہے، اپنی کرپشن چھپانے کے لئے آئین میں ترمیم چاہتے ہیں ایسا نہیں ہونے دینگے۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمر ایوب خان نےکہا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس تیزی سے گر رہے وہ جلد لندن بھاگ جائیں گے ، ہم پر بنائے گئے تمام کیسز بوگس ہیں ، ہمارے لوگوں کو غیر قانونی حراست میں لیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کل کے احتجاج میں ہمارے لوگوں پر تشدد کیا گیا اور فائرنگ کی گئی، بانی پی ٹی آئی کے حکم پر اسلام آباد میں 4 اکتوبر کو ہر حال میں احتجاج ہوگا ، یہ ہمارا آئینی حق ہے ۔
احمد خان بھچر نے کہا کہ پنجاب پولیس کچے کے ڈاکوؤں کو پکڑ نہیں سکتی ، آئی جی کا تمام فوکس پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف ہے ،حکمرانوں نے ظلم و جبر کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔
اس سے قبل اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور احمد خان بھچر سرگودھا کی انسداددہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے ، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔