سکیورٹی اہلکاروں پر حملوں میں ملوث پختونخوا پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

Published On 05 October,2024 10:05 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) ڈی چوک اسلام آباد میں قانون نافذ کرنےوالے اداروں پر حملوں میں ملوث سول کپڑوں میں ملبوس کے پی کے پولیس کے 11حاضر سروس اہلکار گرفتار کر لیے گئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار ٹیر گیس، غلیلوں، اور پتھروں سے لیس ہو کر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کر رہے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ کے پی کے پولیس کے حاضر سروس اہلکاروں میں سے دو کا تعلق کے پی کے سی ٹی ڈی اور تین کا تعلق کے پی کے پولیس سے ہے۔

سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا تمام اہلکاروں کو اٹک کے نزدیک پولیس کی گاڑیوں میں سول کپڑوں میں واپس فرار ہوتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پکڑا ہے، ان پانچ پولیس اہلکاروں سے بھاری تعداد میں ٹیر گیس شیل، بنٹے اور پتھر بھی برآمد کئے گئے ہیں۔