گنڈا پور کارکنوں میں ’مظلوم بچہ ‘ بننے کی کوشش کررہے : عظمیٰ بخاری

Published On 08 October,2024 08:10 pm

لاہور:(دنیا نیوز ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کارکنوں میں ’مظلوم بچہ ‘ بننے کی کوشش کررہے ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی فلاپ سٹوری پر اس کے اپنے لوگ یقین نہیں کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’ گینگ آف کالا چور‘ کا چیلا پارٹی کارکنوں میں ’ مظلوم بچہ‘ بننے کی ناکام کوشش کررہا ہے ، نوازشریف کے بھائی وزیراعظم ہیں اور بیٹی وزیراعلیٰ پنجاب ہیں، نوازشریف کے بغض میں جلتے آپ کا لیڈر اڈیالہ جیل میں پہنچ گیا ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ نوازشریف پاکستان اور قوم کی بات کرنے والے قومی لیڈر ہیں، آپ لوگ کنویں کے مینڈک ہیں، اس سے باہر نہیں نکلنا چاہتے، ہر ہفتے پنجاب اور وفاق پر چڑھائی کرنے کی بجائے اپنے صوبے کی عوام پر رحم کھائیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات ونشریات نے مزید کہا کہ عظمیٰ بخاری اگر صوبہ چلانے کے قابل نہیں ہیں تو پختونخوا کی جان چھوڑیں۔







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے