ڈیجیٹل دور میں بھی ڈاک کا نظام اپنی منفرد حیثیت رکھتا ہے: مریم نواز

Published On 09 October,2024 09:57 am

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل دور میں بھی ڈاک کا نظام اپنی منفرد حیثیت اور اہمیت رکھتا ہے۔

عالمی یومِ ڈاک پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ عالمی یوم ڈاک پر محکمہ ڈاک کے ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ڈاک کا نظام صدیوں سے رابطے کا ایک اہم ذریعہ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوسٹ آفس نہ صرف خط اور پیغام پہنچاتا ہے بلکہ فاصلے کم کرنے کا ذریعہ بھی بنتا ہے۔

وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹل دور میں بھی ڈاک کا نظام اپنی منفرد حیثیت اور اہمیت رکھتا ہے، پاکستان پوسٹ دن رات مصروفِ عمل ہے۔







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے