خیبرپختونخوا اسمبلی میں لڑائی جھگڑا، سپیکر نے 4 سکیورٹی ملازم معطل کر دیئے

Published On 09 October,2024 07:56 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی میں ایم پی ایز کے درمیان لڑائی جھگڑے کے معاملہ پر سپیکر نے اسمبلی کے 4 سکیورٹی ملازمین کو معطل کر دیا۔

اسمبلی ذرائع کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں پر معاون خصوصی برائے ریلیف نیک محمد کو پکڑنے کا الزام ہے۔

ذرائع کے مطابق معاون خصوصی برائے ریلیف کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے دوران ان اہلکاروں نے مجھے پکڑا ہوا تھا اور مخالفین تشدد کر رہے تھے، معاون خصوصی برائے ریلیف نے ان اہلکاروں کے خلاف سپیکر کو شکایت کی ہے۔

اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق 4 اہلکاروں کو معطل کر کے انکوائری کا آغاز کر دیا، سی سی ٹی وی سمیت دیگر شواہد کو دیکھنے کے بعد سب کچھ واضح ہو جائے گا۔







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے