پشاور: (دنیانیوز) پشاور ہائیکورٹ نے درج مقدمات کی تفصیلات کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں اسد قیصر،عمر ایوب، زین قریشی کی راہداری ضمانت 8 نومبر تک منطورکرلی ۔
پی ٹی آئی رہنماؤں اسد قیصر،عمر ایوب، زین قریشی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے لئے درخواست پر سماعت پشاور ہائیکورٹ کے ارشد علی اور جسٹس وقار احمد نے کی۔
دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار پر نامعلوم مقدمات درج ہے ، زین قریشی کا پشاور میں کیا کام ہے، زین قریشی پشاور کیوں آئے ہیں ان کا تعلق خیبرپختونخوا سے نہیں۔
جس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ زین قریشی کی گرفتاری کا خدشہ ہے اس لئے یہاں آئے، راہداری ضمانت بھی پشاور ہائیکورٹ نے دے دی ہے، تمام اداروں سے مقدمات کی تفصیلات کی رپورٹ طلب کی جائے ۔
دوران سماعت عمر ایوب نے عدالت سے استفسارکیا کہ ہمارے خلاف کئی معلوم اور نامعلوم کیسز ہیں ۔
پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو کسی بھی مقدمے میں 8 نومبر تک گرفتار نہ کرنے کی ہدایت کردی ۔