سابق گورنر سندھ حکیم سعید کی آج 26 ویں برسی منائی جا رہی ہے

Published On 17 October,2024 09:01 am

کراچی: (لبنیٰ ممتاز) سندھ کے سابق گورنر اور ممتاز سماجی شخصیت حکیم سعید کی آج 26 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔

انسان دوست شخصیت حکیم سعید 20 جنوری 1920 کو دہلی میں پیدا ہوئے، حکیم سعید تقسیم ہند کے بعد 1948 میں ہجرت کر کے کراچی آگئے تھے، انہوں نے حکمت اور طب پر 200 سے زائد کتابیں تحریر کیں۔

ان کا بچوں کے لئے ہمدرد نونہال رسالہ مقبولیت کی بلندیوں کوچھو گیا، ہمدرد پاکستان اور ہمدرد یونیورسٹی کے قیام سے لوگ آج بھی مستفید ہو رہے ہیں، حکیم سعید کی گراں قدر خدمات پر انہیں نشان امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

ممتاز سماجی شخصیت حکیم سعید کو 17 اکتوبر 1998 کو 78 سال کی عمر میں کراچی میں قتل کر دیا گیا۔