آپریشنل وجوہات: 6 غیر ملکی پروازیں منسوخ، 15 تاخیر کا شکار

Published On 17 October,2024 10:21 am

لاہور: (دنیا نیوز) آپریشنل وجوہات کے سبب 6 غیر ملکی پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 15 تاخیر کا شکار ہیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق کوالالمپور سے کراچی کی غیر ملکی ایئر لائن کی پروازیں او ڈی 135 اور 136 کو منسوخ کر دیا گیا، دبئی سے کراچی کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 214 کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق دبئی سے لاہور کے لیے نجی ایئر لائن کی پرواز ای آر 724 منسوخ کر دی گئی جبکہ بحرین سے پشاور کی غیر ملکی ایئرلائن کی پروازیں جی ایف 786 اور 787 بھی منسوخ شیڈول میں ڈال دی دی گئی ہیں۔

ابوظہبی، جدہ، ستنبول اور دمام سے اسلام آباد کی پروازیں ایک سے تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں جبکہ اسلام آباد سے دبئی اور جدہ کی پروازیں ایک سے 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔

اسلام آباد سے دبئی کی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای کے 613 تین گھنٹے تاخیر سے دوپہر 12 بجے روانہ ہو گی۔

استنبول سے کراچی کی 4 پروازیں اور کراچی سے دمشق کی 2 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں جبکہ جدہ اور دبئی سے ملتان کی پروازوں کی آمد میں ایک سے ڈھائی گھنٹے تاخیر ہوئی ہے۔

کویت سٹی اور استنبول سے لاہور کی پروازیں ایک گھنٹے سے زائد کی تاخیر کا شکار ہیں اور لاہور سے دبئی کی پرواز ایف زیڈ 360 پونے 3 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہو گی۔