ڈی جی ایئرپورٹس اتھارٹی کی تقرری کیلئے آج ہونیوالے انٹرویوز ملتوی

Published On 18 October,2024 06:56 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈی جی پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی تقرری کے لئے آج شیڈول انٹرویوز ملتوی کر دیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق وزیر ہوابازی خواجہ آصف کی پارلیمنٹ میں آئینی ترمیم کے معاملے پر مصروفیات کے باعث انٹرویوز کو ملتوی کیا گیا ہے۔

وزارت ہوابازی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے لیے انٹرویوز کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا، تمام 7 امیدواروں کو انٹرویو ملتوی ہونے کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔