اسلام آباد:(دنیا نیوز) مجوزہ 26 ویں آئینی ترامیم کی منظوری کے حوالے سے اجلاس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کے تازہ دم دستے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پہنچ گئے جو کسی میں ناگہانی صورتحال سے مکمل طور پر نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔
سنیٹ کا اجلاس چار مرتبہ تاخیر کا شکار ہونے کے بعد آٹھ بجے طلب قومی اسمبلی کا اجلاس تین مرتبہ کی تاخیر کے بعد ساڑھے نو بجے طلب کیا گیا ہے۔