اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی و سینیٹ اجلاس سے متعلق حکمت عملی طے کرلی۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی و سینیٹ اجلاس میں تمام ارکان شرکت نہیں کریں گے، صرف چند مرکزی قائدین ہی پارلیمنٹ جائیں گے۔
تحریک انصاف نے اراکین پارلیمنٹ کو منظر عام پر آنے سے روک دیا، پارٹی کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ کوئی بھی رکن قومی اسمبلی و سینیٹ اجلاس میں شریک نہ ہو۔