ملتان: (دنیا نیوز) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی ہے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات گیلانی ہاؤس ملتان میں ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، ملکی و سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران یوسف رضا گیلانی اور فیصل کریم کندی نے معاشی ترقی کے حوالے سے کئے جانے والے حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔