اسلام آباد:(دنیا نیوز) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ فارما سیوٹیکل کےشعبےکوعالمی مارکیٹ میں اپنا حصہ بڑھانا ہوگا۔
اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فارما سیوٹیکل کا شعبہ ملک کی ضروریات پوری کررہا ہے، فارما سیوٹیکل کا شعبہ ہماری معیشت کا اہم حصہ ہے۔
یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ فارما سیوٹیکل کےشعبےکی بہتری کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے، برآمدات کوفروغ دے کرملکی معیشت کوبہتربنایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یوسف رضا گیلانی تمام شعبوں کی استعداد کاربہتربنانےکی ضرورت ہے، فارما سیوٹیکل کےشعبےکوعالمی مارکیٹ میں اپنا حصہ بڑھانا ہوگا۔