سینیٹ کمیٹی میں ڈی ایم جی آفیسرز کی ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کونسلرز تعیناتی کی مخالفت

Published On 01 October,2024 04:43 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی تجارت کے اہم رکن سینیٹر سرمد علی نے بھی ڈی ایم جی آفیسرز کی ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کونسلرز تعیناتی کی مخالفت کردی۔

سینیٹر سرمد علی نے کہا کہ فارن سروسز میں کسی دوسری سروس کا بندہ جاسکتا ہے، جو ڈی ایم جی افسران ہیں یہ واپس آکر کیا کریں گے؟ وزارت تجارت میں کام کریں گے۔

چیئرپرسن کمیٹی سے سوال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کونسلرز کو 100 فیصد وزارت تجارت سے ہونا چاہیے، ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کونسلرز کیلئے کوٹہ سسٹم کیوں ہے؟۔

اپنے جواب میں وزیر تجارت جام کمال کا کہنا تھا کہ حکومت کو نتائج سے غرض ہے افسر کوئی بھی ہو، کل کو انہی میں سے کوئی وزارت تجارت میں اعلیٰ عہدے پر لگے گا، اصل بات یہ ہے کہ درست فیصلہ کون کرسکتا ہے، وزیر تجارت ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کونسلرز میں کامرس اینڈ ٹریڈ کا کوٹہ 50 فیصد ہے۔