اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئینی ترامیم کا معاملہ، حکومت نے پہلے سینیٹ سے آئینی ترامیم پاس کرانے کا فیصلہ کر لیا۔
آئینی ترامیم ایوان بالا سے منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی، سینیٹ کا اجلاس کل سہ پہر تین بجے اور قومی اسمبلی کا اجلاس شام چار بجے ہوگا۔
صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (ایک) کے تحت طلب کئے ہیں۔