کھڈیاں خاص: دو موٹرسائیکلوں میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق

کھڈیاں خاص: دو موٹرسائیکلوں میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق

افسوسناک واقعہ تھانہ کھڈیاں کی حدود میں واقع گاؤں ڈھلم ہٹھاڑ چور کوٹ روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار دو موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے، حادثے میں تین افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ خاتون زخمی ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد نے میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں، لاشوں اور زخمی خاتون کو بابا بلھے شاہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔