اسلام آباد:(دنیا نیوز) رہنما تحریک انصاف شعیب شاہین نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کا تقرر حکومت نے کرنا ہے تو فیصلے بھی خود کرلے۔
دنیا نیوز کے پروگرام ’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ یہ کوئی نارمل ترمیم نہیں ہے، کٹھ پتلی حکومت کےذریعےترمیم کرائی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگرچیف جسٹس کا تقرر حکومت نے کرنا ہے تو پھر فیصلے بھی خود کر لے، یہ ملک کواندھیروں میں دھکیل کر جا رہے ہیں، اتحادی جماعتیں ججزکو متنازع بنا رہی ہیں، یہ اب ترامیم کے بعد اپنی مرضی کے ججز کو لگائیں گے۔
شعیب شاہین کا مزید کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترامیم میں فراڈ اور بدنیتی شامل ہے کہ تین ججز میں سے چیف جسٹس کا فیصلہ کیا جائے گا۔