لاہور: (دنیا نیوز) نجی کالج میں طالبہ سے زیادتی کی غیر مصدقہ خبر پھیلانے کا معاملہ، مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی۔
طالبہ سے زیادتی کی خبر پھیلانے والا سوشل میڈیا پیج اسی روز تخلیق کیا گیا، اسی کالج کی طالبہ نے زخمی لڑکی سے متعلق معلومات کو زیادتی کا رنگ دینے کی شرارت رچی۔
ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پیج سے متعلق تمام پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دیں، تفتیشی ٹیم نے مجموعی طور پر 950 سے زائد سوشل میڈیا پیجز کی نشاندہی کر لی ہے۔
نجی کالج کے طلبہ کو دیگر کالجز کی تنظیموں نے احتجاج کے لیے اکسایا، احتجاج کے دوران نجی کالج کے کیمپس نمبر 10 میں والدین کی آڑ میں شرپسند افراد داخل ہوئے۔
گرلز کالج میں توڑ پھوڑ کرنے والے افراد نے چہروں پر ماسک لگا رکھے تھے۔