پی ٹی آئی والے اندرونی دھڑا بندی کوپارلیمنٹ کےکھاتے میں نہ ڈالیں: عطا تارڑ

Published On 22 October,2024 05:57 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے اندرونی دھڑا بندی کوپارلیمنٹ کےکھاتے میں نہ ڈالیں۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف انتشار کا شکارہے، تحریک انصاف کے اندر چار گروپ ہیں جو لڑتے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم ایک تاریخی ڈاکیومنٹ ہے،آئینی ترمیم سے عوام کوفائدہ ہوگا، پی ٹی آئی کا ایک گروہ پارلیمنٹ کے اندراور دوسرا باہر ہے، پی ٹی آئی والوں نے آئینی ترمیم کےمسودے پر مذاکرات کیے، لیکن انہوں نے کوئی تجویز پیش نہ کی۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ26ویں آئینی ترمیم کے لیے اتفاق رائے کی پوری کوشش کی گئی، پی ٹی آئی والے اپنی اندرونی دھڑا بندی کو پارلیمنٹ کےکھاتے میں نہ ڈالیں، انہوں نے پارلیمانی کمیٹی کے نام خود دیئے پھرخود ہی شریک نہیں ہوئے۔