پاکستان کی انقرہ میں ہونے والے بزدلانہ حملے اور انسانی جانوں کے ضیاع کی شدید مذمت

Published On 23 October,2024 11:00 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہےکہ پاکستان انقرہ میں ہونے والے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

اسلام آباد دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ حملے کے نتیجے میں کئی افراد کا جانی نقصان ہوا، متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی دکھ کا اظہار کرتے ہیں، ہم حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی حکومت دہشت گردی کے خلاف ترکیہ کی کاوشوں کو سراہتی اور مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتی ہے، ہمیں یقین ہے کہ ترکیہ کے بہادر عوام اپنے حوصلوں سے دہشت گردی کو شکست دیں گے۔