کل ہی بتا دیا تھا بشریٰ بی بی رہا ، عمران خان سے وکلاء کی ملاقات ہوگی: فیصل واوڈا

Published On 24 October,2024 03:11 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں نے کل ہی بتا دیا تھا بشریٰ بی بی رہا ہو جائیں گی اور عمران خان سے وکلاء کی ملاقات ہو گی۔

بشریٰ بی بی کی رہائی پر ردعمل دیتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر ) پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ جیسے میں نے کل کہا تھا بشریٰ بی بی رہا ہوجائیں گی وہ رہا ہوگئیں، بشریٰ بی بی کے خلاف کوئی نیا کیس بھی نہیں بنا۔

انہوں نے کہا کہ وی آئی پی طریقے سے بشریٰ بی بی کی گاڑی بھی اندر جانے دی گئی، جیسے میں نے کل بتایا تھا بانی پی ٹی آئی بھی آج وکلا سے ملاقات کریں گے، 26اکتوبر سے عمران خان سے جیل میں ریگولر ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا، اللہ کا شکر ہے میں ہوا میں تیر نہیں چلاتا۔