9 مئی مقدمات: فواد چودھری اور اعظم سواتی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

Published On 28 October,2024 10:28 am

لاہور: (دنیا نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری اور اعظم خان سواتی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے 9 مئی کے مختلف مقدمات میں ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت نے فواد چودھری کی عبوری ضمانت میں 8 نومبر اور اعظم خان سواتی کی عبوری ضمانت میں 26 نومبر تک توسیع کا حکم دے دیا جبکہ رائے حسن نواز، شکیل نیازی، رائے مرتضیٰ اقبال سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 13 نومبر تک توسیع کر دی۔

عدالت نے اعظم سواتی، رائے حسن نواز، مسرت چیمہ کو 2 نومبر کو دو بجے شامل تفتیش ہونے کا بھی حکم دے دیا۔