پی ٹی آئی کے شناخت پریڈ پر بھیجے گئے 532 ملزمان کی ضمانتیں منظور

پی ٹی آئی کے شناخت پریڈ پر بھیجے گئے 532 ملزمان کی ضمانتیں منظور

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ملزمان کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کی۔

ملزمان کی جانب سے انصر کیانی و دیگر وکلاء عدالت پیش ہوئے، عدالت نے ملزمان کو 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں پر رہائی کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے 28 ملزمان کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا تھا۔