احتجاج میں مالی معاونت فراہم کرنے کا کیس: اعظم سواتی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

Published On 01 November,2024 03:29 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی کو احتجاج میں مالی معاونت فراہم کرنے کے مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کے خلاف کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ حمیرا افضل نے کی ، اعظم سواتی کو عدالت پیش کیا گیا، پولیس کی جانب سے اعظم سواتی کو جوڈیشل کرنے کی استدعا کی گئی۔

اعظم سواتی کے وکیل علی بخاری ایڈووکیٹ نے ملزم کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمانڈ کالعدم قرار دیا آرڈر موجود ہیں، اس کیس میں ہماری ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست جج افضل مجوکہ کے پاس صبح کے لئے لگی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: اعظم سواتی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

جوڈیشل مجسٹریٹ حمیرا افضل نے ریمارکس میں کہا کہ جب آپ نے یہ کہا کہ باقی کیسوں میں جوڈیشل کیا تو مجھ سے کیسے ڈسچارج مانگ رہے ہیں ۔

بعدازاں عدالت نے اعظم سواتی کیخلاف مقدمے پر فیصلہ محفوظ کرلیا اور کچھ دیر بعد فیصلہ سناتے ہوئے اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

واضح رہے کہ اعظم سواتی کیخلاف تھانہ کراچی کمپنی میں پی ٹی آئی احتجاج کیلئے مالی معاونت فراہم کرنے کا مقدمہ درج ہے۔