ایئر کوالٹی انڈیکس میں بہتری، لاہور چوتھے نمبر پر آ گیا

Published On 01 November,2024 08:12 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کا صوبائی دار الحکومت ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) میں بہتری کے باعث دنیا بھر میں چوتھے نمبر پر آگیا۔

لاہور کا اے کیو آئی 180 ریکارڈ کیا گیا، دنیا بھر میں چین کا دارالحکومت بیجنگ 201 اے کیو آئی کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ بھارتی شہر دہلی 188 اے کیو آئی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ محمکہ ماحولیات پنجاب نے بڑھتی ہوئی سموگ اورفضائی آلودگی کو کم رکھنے کیلئے لاہور میں گرین لاک ڈاؤن لگا رکھا ہے، خلاف ورزی کی صورت میں سیکشن 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

گرین لاک ڈاؤن کے تحت لاہور کے علاقے شملہ پہاڑی اور اس کے گرد و نواح میں اقدامات شروع کر دیئے گئے، اقدامات کے تحت ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی سرگرمیوں پر 4 نومبر تک پابندی عائد کی گئی ہے۔