کے پی پولیس کو اپنی ہی حفاظت کیلئے اسلحہ اور جدید گاڑیوں کی کمی کا سامنا

Published On 02 November,2024 10:48 am

پشاور: (ذیشان کاکا خیل) خیبرپختونخوا پولیس کو اپنی ہی حفاظت کے لئے اسلحہ اور جدید گاڑیوں کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکام نے پولیس ٹارگٹ کلنگ واقعات کی روک تھام کے لئے سر جوڑ لیے، حکومت نے پولیس کے لئے پیشگی ایک ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا، فنڈز سے بی 6 لیول کی محافظ گاڑیاں خریدی جائیں گی۔

دستاویز کے مطابق بی 6 لیول کی گاڑی خریدنے پر 80 کروڑ روپے خرچ ہوں گے، مائن ریزسٹنٹ گاڑی کی خریداری پر 20 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ امن وامان کے لئے پولیس کو جدید گاڑیوں کی ضرورت ہے جس کے لیے صوبائی کابینہ نے 1 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔