کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان حکومت نے صوبے بھر میں غیر قانونی شکار پر پابندی عائد کر دی۔
سیکرٹری فارسٹ اینڈ وائڈ لائف نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق مہمان پرندوں کے غیر قانونی شکار، فروخت، خرید پر سختی سے پابندی لگا دی گئی۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔