پنجاب سموگ کے نشانے پر، 4 ڈویژنز میں ماسک پہننا لازمی قرار

پنجاب سموگ کے نشانے پر، 4 ڈویژنز میں ماسک پہننا لازمی قرار

ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان ڈویژنز میں ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 31 جنوری تک سموگ سے متاثرہ علاقوں میں ماسک پہننا لازمی ہو گا، شہری باہر نکلتے ہوئے ماسک پہننے کی پابندی پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ سموگ سے متاثرہ علاقوں میں سانس کے امراض بڑھ رہے ہیں، لوگوں کو کیمیائی مادوں کے اثرات سے بچانے کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے۔