پشاور: (ذیشان کاکا خیل) خیبرپختونخوا میں سابق نگران دور میں درجنوں بھرتیاں کی گئیں مگر اب متعدد سرکاری محکمے معلومات دینے سے گریزاں ہیں۔
ذرائع کے بار بار ہدایات کے باوجود بھی محکموں کی جانب سے تصدیق شدہ اور درست معلومات فراہم نہیں کی جا رہی جبکہ حکومت نے بھرتیوں کے معاملے پر منسٹیریل کمیٹی تشکیل دے دی۔
منسٹیریل کمیٹی نے تمام محکموں سے تصدیق شدہ بھرتیوں کی تفصیلات طلب کی تھیں، 22 جنوری 2023 سے 29 فروری 2024 تک مختلف محکموں میں بھرتیاں کی گئیں، محکمہ اسٹیبلشمنٹ نے ایک بار پھر تمام محکموں کو ڈیٹا جمع کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔