اقبال کی شاعری عمل اور خود شناسی کی لازوال دعوت ہے: وزیراعظم

Published On 09 November,2024 11:37 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کی شاعری عمل اور خود شناسی کی لازوال دعوت ہے۔

مفکرِ پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے 147 ویں یومِ پیدائش پر پیغام میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ علامہ محمد اقبال ایک صاحب بصیرت شاعر، فلسفی اور بلند پایہ شخصیت تھے۔

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کے افکار اور تحریروں نے نہ صرف برصغیر بلکہ دنیا پر گہرا اثر ڈالا، اقبال کے فلسفے نے برصغیر کے مسلمانوں کو متحد کر کے ایک علیحدہ وطن کاخواب دیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ پاکستان کا قیام مصورِ پاکستان کے تصور سے آیا۔