لاہور:(دنیا نیوز) رہنما پاکستان مسلم لیگ ن طلال چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت عمران خان کو دھوکہ دے رہی ہے۔
دنیا نیوزکےپروگرام’’بات نکلےگی‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا نعرہ ہےٹرمپ بانی کو جیل سےنکالیں گے، ٹرمپ نےریاست سےبات کرنی ہےبانی ان کی پھوپھوکا لڑکا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کےقول وفعل میں تضاد ہے،ہم نےعدلیہ آزاد کروائی ہے، یہ دو بوتل پکڑے جانے پر سوموٹو لے لیتے تھے، جس دن دل کرتا تھا اپنی مرضی سےآئین کی تشریح کرتےتھے۔
رہنما مسلم لیگ ن کا اپنی گفتگو کے دوران عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کوعدالت میں گڈ ٹوسی یوکہا جاتا تھا پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بانی کودھوکہ دے رہی ہے۔
طلال چودھری نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پر بھی تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور سے پوچھا جائے ان کا پشاور سے امیدوار کیسے ہارا؟ وہ بتائیں انہیں وزارت اعلیٰ کا منصب کیسےملا؟۔
ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی والےآئینی ترمیم پرساتھ تھے لیکن عمران خان سے ڈرتے تھے، پارلیمنٹ کو جعلی کہنے والے گرفتاری کے وقت اسی میں چھپ گئے۔
آخر میں سابق آرمی چیف کے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگرجنرل باجوہ،جنرل فیض نہ ہوتےتو عمران خان کبھی وزیراعظم نہ بنتے، مسلم لیگ(ن)اورپیپلزپارٹی نےکبھی اقتدار کے حصول کا 15سالہ منصوبہ نہیں بنایا۔