وفاق کی مداخلت سے صوبائی خود مختاری، انتظامی اتھارٹی مفلوج ہوکر رہ گئی: اچکزئی

Published On 12 November,2024 04:09 am

پشاور: (ویب ڈیسک) پشتونخوا میپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ وفاق کی مداخلت سے صوبائی خود مختاری اور انتظامی اتھارٹی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔

پشتونخوا میپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی دو روزہ امن جرگے کے آخری روز خطاب میں کہا کہ فارم 47 کے نتیجے میں بننے والی حکومت تسلیم نہیں کرتے، ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کا واحد حل فوری صاف شفاف انتخابات کا انعقاد ہے۔

محمود خان اچکزئی کا مزید کہنا تھا سکیورٹی کے نام پر بلوچستان کو عملاً وفاقی علاقے میں تبدیل کر دیا گیا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا 18ویں ترمیم کی اصل روح کے مطابق صوبے کی صوبائی حیثیت اور خودمختاری بحال کی جائے۔