پنجاب: ایکوا شریمپ فارمنگ انٹرن شپ پروگرام کا آغاز

Published On 14 November,2024 01:25 pm

لاہور: (دنیا نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوجوانوں کے لئے ایکوا شریمپ فارمنگ انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کردیا۔

منصوبے کے تحت فشریز ایکوا کلچر اور زوالوجی کی ڈگری رکھنے والے نوجوانوں کو جھینگے فارمنگ کی پریکٹیکل ٹریننگ دی جائے گی، نوجوان انٹرنیز کو 6 ماہ کے دوران ماہانہ 50 ہزار روپے وظیفہ بھی ملے گا، ینگ زوالوجسٹس کو مظفر گڑھ میں فشریز ڈیپارٹمنٹ کے شریمپ فارم پر ٹریننگ دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں مانگ سے شریمپ فارمنگ سے فائدہ اٹھانا چاہیے، صرف ایک لاکھ ایکڑ پر شریمپ فارمنگ سے ایک ارب ڈالرسے زائد زرمبادلہ حاصل ہوسکتاہے، جنوبی پنجاب کی بنجر اور ویران زمین کو شریمپ فارمنگ سے قابل استعمال بنایا جائے گا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ شریمپ فارمنگ کی حوصلہ افزائی کے لئے فارمرز اور انویسٹرز کو لیز پر زمین، مراعات اور درکار آلات دئیے جائیں گے، شریمپ فارمنگ کے فروغ سے 10سے 20 ہزار لوگوں کو روز گارکے مواقع مل سکتے ہیں، نوجوان شریمپ فارمنگ سے خود روزگار اورمالی خود مختاری حاصل کرسکتے ہیں۔

نوجوان انٹرن شپ کے لئے آن لائن جاب پورٹل کی ویب سائٹ پر اپلائی کرسکتے ہیں۔