لاہور:(دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی اجلاس میں حکومتی رکن امجد علی جاوید نے شہریوں کو نادرا سکسیشن سرٹیفکیٹ لینے کےلیے 20ہزار روپے لینے کا معاملہ ایوان میں اٹھا دیا۔
امجد علی جاوید کا ایوان میں اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ نادرا سکسیشن سرٹیفکیٹ کےلیے 20ہزار روپے اور ڈیکلائن سرٹیفکیٹ کےلیے 10ہزار روپے وصول کرنا ظلم ہے، کسی غریب آدمی کا کل اثاثہ 70ہزار روپے ہے تو تیس ہزار روپے تو نادرا کو دے گا۔
رکن پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیر قانون آئین میں ایک لائن کی ترمیم کردیں کہ اختیار سول کورٹ کے پاس بھی ہوگا، وگرنہ عوام ذلیل و رسوا ہوتے رہیں گے۔
دوسری جانب سمیع اللہ خان نے امجد علی جاوید کو سکسیشن سرٹیفکیٹ کی فیس پر تحریک التوا ئے کار ایوان میں جمع کروانے کی ہدایت کردی۔