کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے ملاقات کی، پاک بحریہ کی استعداد، عصر حاضر کی ضروریات سمیت دیگر دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر کامران ٹیسوری نے کہا پاک بحریہ سمندری حدود کی حفاظت کی ضمانت ہے، سمگلنگ کی روک تھام میں پاک بحریہ کا کردار قابل تحسین ہے، پاک بحریہ کو عصر حاضر سے ہم آہنگ کرنے کے لئے ہر ممکن وسائل فراہم کریں گے۔
کمانڈر کراچی نے کہا پاک بحریہ ہر قسم کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔