لاڑکانہ: (دنیا نیوز) بابا گرونانک کے 555 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے لاڑکانہ سے خصوصی ٹرین ننکانہ روانہ ہو گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق لاڑکانہ سے 5 سو سے زائد یاتری ننکانہ روانہ ہوئے، یاتریوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے، یاتریوں کو ہندو پنچایت لاڑکانہ کی جانب سے سٹیشن پر الوداع کیا گیا۔
روہڑی سٹیشن میں کراچی سے آنے والے یاتریوں کی مزید بوگیاں ان کے ساتھ شامل کی جائیں گی، 15 بوگیوں پر مشتمل ٹرین روہڑی سے ننکانہ روانہ کی جائے گی۔
ریلوے حکام کے مطابق سپیشل ٹرین کل صبح ننکانہ پہنچے گی، سپیشل ٹرین کی روانگی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں، جس کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔