میجر حسیب شہید ہمارا فخر، بچہ بچہ جوانوں کے خون کا مقروض ہے: وزیراعلیٰ بلوچستان

میجر حسیب شہید ہمارا فخر، بچہ بچہ جوانوں کے خون کا مقروض ہے: وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان نے میجر حسیب شہید کے والد میجر ریٹائرڈ اسلم چودھری سے فاتحہ خوانی اور تعزیت کی، سرفراز بگٹی نے کہا کہ میجر حسیب شہید پاکستان کا فخر ہیں، بلوچستان کے عوام آپ جیسے بہادر والد کو سلام پیش کرتے ہیں، میجر حسیب بہادر والد کے بہادر سپوت ہیں جو ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ بلوچستان کا بچہ بچہ میجر حسیب شہید اور دھرتی کے لئے جان قربان کرنے والے بہادر جوانوں کے خون کا مقروض ہے۔