اسلام آباد سیف سٹی پراجیکٹ کو اَپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

Published On 21 November,2024 07:20 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے اسلام آباد سیف سٹی پراجیکٹ کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پراجیکٹ کو سمارٹ سیف سٹی میں تبدیل کرنے کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا گیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ورکنگ گروپ کے چیئرمین، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی سیکرٹری ہوں گے۔

ورکنگ گروپ میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کا ایک ایک نمائندہ بھی شامل ہوگا، لاہور سیف سٹی کی جانب سے بھی ایک نمائندہ شامل کیا جائے گا۔

سیف سٹی کی اَپ گریڈیشن کے حوالے سے پہلا اجلاس کل طلب کر لیا گیا، وزارت داخلہ نے ورکنگ گروپ کی تشکیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔