ہماری جدوجہد سیاسی ہے ہم باغی نہیں: شیخ وقاص اکرم

Published On 24 November,2024 09:13 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہماری جدوجہد سیاسی ہے ہم باغی نہیں۔

دنیا نیوزکےپروگرام’’بات نکلےگی‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ پارٹی کے تمام فیصلےبانی پی ٹی آئی کی مشاورت سےکیے جاتے ہیں، عمران خان نے کہا جسےاختلاف ہے وہ احتجاج میں شرکت نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس احتجاج کےعلاوہ کوئی آپشن نہیں تھا، پرامن احتجاج ہمارا حق ہے، پنجاب کےلوگوں نے ہمیشہ سرپرائزدیا ہے، پنجاب کے لوگوں نے الیکشن میں بانی پی ٹی آئی کو بہت بڑا مینڈیٹ دیا۔

سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پورپہلے پارٹی کےصوبائی صدرپھروزیراعلیٰ ہیں جبکہ مذاکرات کے حوالے سےانہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نےمذاکرات کےدروازے کبھی بند نہیں کیے۔