ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس: 172.7 ارب کی لاگت کے 10 منصوبوں کی منظوری

Published On 26 November,2024 01:47 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں کمیٹی نے 172.7 ارب کی لاگت کے 10 منصوبوں کی منظوری دے دی، وزارت صحت کا ایک منصوبہ مؤخر کر دیا گیا۔

کراچی کیلئے 29.2 ارب روپے کی لاگت سے سالڈ ویسٹ انفرا سٹرکچر منصوبے کی بھی منظوری دیدی گئی، بلوچستان کے 6 ترقیاتی منصوبے بھی شامل ہیں۔