بوریوالہ: تیز رفتار ٹرک تلے کچلے جانے سے کانسٹیبل جاں بحق

Published On 03 December,2024 12:45 am

بوریوالہ: (دنیا نیوز) بوریوالہ میں ٹرک تلے کچلے جانے سے کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا۔

بوریوالہ ملتان دہلی روڈ پی آئی لنک پل پر منی مزدا ٹرک کی بریک فیل ہوگئی، بریک فیل ہونے سے ٹرک نے پولیس اہلکار کو کچل ڈالا، موٹر سائیکل سوار کانسٹیبل فیصل موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

مقامی لوگوں نے ٹرک ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا، پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی۔