کراچی: (دنیا نیوز) نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
حادثہ فریئر ہال کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جاں بحق ہونے والا شخص موٹر سائیکل پر سوار تھا، حادثے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو فوری طور پر ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس نے حادثے کی تحقیقات کرتے ہوئے کار سوار کی تلاش شروع کر دی۔