اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاک بحریہ کی حربی صلاحیتوں میں اضافہ کے باعث بھارتی نیوی شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئی۔
50 پاکستانی جنگی جہازوں اور 8 نئی جدید آبدوزوں کی پاک بحریہ میں شمولیت سے ازلی دشمن کی نیندیں حرام ہوگئیں، بھارتی نیول چیف ایڈمرل دنیش تریپاٹھی پریس کانفرنس میں پاک بحریہ کی صلاحیتوں کی گردان کرتے رہے۔
بھارتی نیول چیف نے کہا کہ پاک بحریہ کی حیران کن ترقی اور چین کے تعاون سے کئی جنگی جہازوں کی تعمیر سے آگاہ ہیں، بنگلا دیش سے پاکستان کے بہتر ہوتے تعلقات پر بھی بھارتی دفاعی ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔