لاہور: (دنیا نیوز) لاہور سمیت مختلف شہروں میں سموگ کے باعث فضائی آلودگی برقرار رہی۔
باغوں کا شہر فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا میں پھر سرفہرست آگیا، اے کیو آئی 243 ریکارڈ، پشاور 246، فیصل آباد میں ایئر کوالٹی انڈیکس 238 ہو گیا، ملتان 187، کراچی 174، اسلام آباد کا اے کیو آئی 151 ریکارڈ کیا گیا۔
واضح رہے کہ سموگ کو بڑھنے سے روکنے کیلئے اقدامات کرتے ہوئے پنجاب میں سکولوں کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کرتے ہوئے صبح 8:15 سے پہلے سکول کھولنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔