اسلام آباد :(دنیا نیوز) رہنما مسلم لیگ ن طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نےپاکستان کوچلانا ہے،حکومت کوفل سپورٹ دے رہی ہے۔
دنیا نیوزکےپروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا کی اس بات سےاتفاق کرتا ہوں، حکومت کو کسی اور سے خطرہ نہیں، حکومت کو اگر خطرہ ہے تو اپنے آپ سے ہے، حکومت کےپاس سوائے ڈیلیور کرنے کے کوئی راستہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ معاشی اعشاریے اچھے آ رہے ہیں، عوام کو ریلیف دینا ہو گا، اسٹیبلشمنٹ کسی کی رشتہ دارنہیں ہوتی، اسٹیبلشمنٹ نے پاکستان کو چلانا ہے جو حکومت کو فل سپورٹ دے رہی ہے، پاکستان کو سکیورٹی، معاشی، آئی ایم ایف سمیت سیریس چیلنجز کا سامنا ہے۔
طارق فضل چودھری نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی شہبازشریف کو بھی بھر پور سپورٹ ہے ، شہباز شریف دن رات محنت کر رہے ہیں، غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔