پشاور: (ویب ڈیسک) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ فیک نیوز پر پہلے وفاقی وزیر اطلاعات کو جیل میں ڈالیں۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، شرط یہ ہے کہ مذاکرات بامعنی ہوں اور ڈرامہ نہ ہوں، احتجاج کے دوران بھی ہم مذاکرات کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ فیک نیوز پر کسی کو جیل میں ڈالنا ہے تو پہلے وفاقی وزیرِ اطلاعات کو پکڑیں، ہمارے سیکڑوں کارکن زخمی ہیں اور دہشت گرد بھی ہمیں کہا جا رہا ہے۔
بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ آئین کے دائرے میں قانون کا نفاذ کرنا ہے تو ہم ساتھ دینے کے لئے تیار ہیں۔