خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال مخدوش، پی ٹی آئی صوبائیٹ کارڈ نہ کھیلے، فیصل کنڈی

Published On 06 December,2024 07:42 pm

مردان: (دنیا نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبہ میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے، پی ٹی آئی قیادت صوبائیت کارڈ نہ کھیلے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نے کہا کہ صوبہ میں امن و امان کے قیام کیلئے آل پارٹیز کانفرنس بلائی گئی مگر پی ٹی آئی نہ آئی۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی آج کل حکومت چلا رہی ہیں، بشریٰ بی بی نے کہا تھا کہ کارکنوں کو اکیلا نہیں چھوڑوں گی، بشریٰ بی بی کارکنوں کو بے یار و مدد گار چھوڑ کرفرار ہوگئی۔