کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائی کورٹ بار کے سالانہ انتخابات، الیکشن کمیشن نے نتائج جاری کر دیئے۔
نتائج کے مطابق صدارتی نشست پر بیرسٹر سرفراز علی میتلو 2971 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، محمد حسیب جمالی 2254 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، نائب صدر کی نشست پر محمد راہب لاکھو 1736 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ ایاز الدین قریشی 1338 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
سیکرٹری کی نشست پر مرزا سرفراز احمد 1850 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ خلیل احمد 1248 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، خازن کی نشست پر اطہر علی 2255 ووٹ لیکر کامیاب اور تیمور علی مرزا 1884 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر وسیم سیف کھوسو 1657 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے، ظفر حسین 1100 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، ایڈیشنل جوائنٹ سیکرٹری برائے خواتین کی نشست پر فاقیہ امین 3018 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئیں اور سارہ کنول 2057 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔
ممبر منیجنگ کمیٹی کی 9 نشستوں پر صفیہ قادر، عامر لطیف، زاہدہ کمال علوی، عامر کھوسہ، رضوان علی راجپر، محمد فیصل خان، عروج اخلاق، دیوان تاراچند اور عبید اللہ ابڑو کامیاب ہو گئے۔